15 اکتوبر 2017 - 17:40
پاراچنار، دفتر مجلس علمائے اہلبیت(ع) حضرت امام زین العابدین(ع) کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں امام زین العابدین فخر الساجدینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں امام زین العابدین فخر الساجدینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار شب شہادت حضرت امام زین العابدینؑ کے موقع پر دفتر مجلس علماء اہلبیت پاراچنار میں امام زین العابدین فخر الساجدینؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں باقر علی حیدری، علامہ یوسف حسین جعفری، علامہ سید محمد حسین طاہری، عابد حسین جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مشن امام حسینؑ اور مشن امام سجادؑ کو تروتازہ رکھنے کیلئے کوشش جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں حضرت امام سجادؑ کے پیروی کرنے والے ہر قسم کے ظلم کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار نظر آتے ہیں اور امام حسینؑ کی طرح میدان عمل میں اتر جاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲